پونچھ (جموں کشمیر):بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرحدی ضلع پونچھ میں مینڈھر تحصیل کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ’’فائرنگ کے نتیجے میں‘‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع کے منکوٹ، مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر اچانک گولیوں کی آواز سنائی دی اور ’’فارورڈ فبادہ گلی چوکی‘‘ پر تعینات فوجیوں نے اپنے ساتھی کانسٹیبل مندھو سنگھ کو خون میں لت پت پایا اور فوری طور پر اسے میڈیکل کیمپ پہنچایا تاہم وہاں پر مومود ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل کیمپ پہنچانے سے قبل ہی کانسٹیبل کی موت واقع ہو چکی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی، اطلاع ملتے ہی مینڈھر پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور پر اسرار حالت میں ہوئی فوجی اہلکار کی موت کی جانچ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی شناخت 15 راج رائفل بٹالین کے کانسٹیبل مندھو سنگھ کے طور پر ہوئی جو ریاست راجستھان کے جودھ پور کا رہائشی ہے۔