اردو

urdu

ETV Bharat / state

Foreign Currency in Poonch پونچھ میں سات کلو منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد - Indian Army recovers 7 kg narcotics

سکیورٹی فورسز نے ضلع پونچھ میں سات کلو منشیات اور دو کروڑ روپے سے زیادہ کی غیرملکی کرنسی برآمد کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 5, 2023, 8:06 AM IST

پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے ہفتے کو ایک شخص کے گھر سے سات کلو منشیات اور دو کروڑ روپے سے زیادہ کی غیرملکی کرنسی برآمد کی۔ بتادیں کہ سکیورٹی فورسز نے محمد رفیق کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقد روپے برآمد کیے ہیں۔ اسی طرح کے ایک واقعے میں 3 مارچ کو، سیکورٹی فورسز نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا اور پونچھ ضلع میں ایک منشیات فروش کے گھر سے 7 کلو ہیروئن، 2 کروڑ روپے نقد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رفیع دھانا عرف رفیع لالہ نامی منشیات فروش کے گھر سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور نقد روپے برآمد کیے گئے، رفیع دھانا کو پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا، رفیع لالہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے قریب رہتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر پونچھ پولیس کی ایک ٹیم نے انسپکٹر سنیل اور سی آر پی ایف کی قیادت میں جمعہ کو رفیع دھانا کے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران 7 کلو ہیروئن، تقریباً 2 کروڑ روپے کی نقدی، ایک پستول کے ساتھ ایک میگزین، دس راؤنڈ اور ایس ایل آر کے سات راؤنڈ برآمد کیے گئے۔ بتا دیں کہ مجسٹریٹ اور سرکردہ شہریوں کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی گئی۔ فی الحال منڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Narco-Terror Module Busted پونچھ میں 7 کلو ہیروئن، نقدی 2 کروڑ روپیہ اور اسلحہ برآمد، پولیس

ABOUT THE AUTHOR

...view details