پاکستان کی جانب سے آج صبح دراندازوں کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول پر بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن بھارتی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دراندازوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری بھی کی گئی تھی۔
اسی دوران پاکستان فوج نے بھارتیہ فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 سے 8 مبینہ عسکریت پسند دراندازی کرنا چاہتے تھے، جس میں سے تین مبینہ عسکریت پسند کو بھارتیہ فوج نے ہلاک کر دیا اور چار دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم فوج کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔