مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن میں انڈو پاکستان لائن آف کنٹرول سے متصل مختلف دیہات کے 15 طلبا کو مفت سائیکل تقسیم کی گئی۔ ساتھ ہی آرمی افسران کی نگرانی میں '20 کلومیٹر کی سائیکل دوڑ' منعقد کی گئی۔
دراصل بدھ کے روز انڈین آرمی کی جانب سے مینڈھر میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں انڈین آرمی کی جانب سے پشماندہ طبقات کے طلبا کو تحفہ کے طور پر سائیکل دی گئی۔ پیسوں کی قلت کی وجہ سے وہ چھوٹے اور بڑے گھریلو کاموں کے لیے کئی کلومیٹر تک پیدل چلنے پر مجبور تھے۔