اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر آر پار فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں و کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
جموں و کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

By

Published : May 30, 2020, 7:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر کرنی سیکٹر میں ہفتے کی صبح قریب دس بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اس حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے قہر سے دنیا میں ہو رہی تباہی کے باوجود طرفین کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید دوبھر ہوگیا ہے۔

طرفین کے درمیان سال 2003 میں ایک جنگ بندی معاہدہ بھی طے پایا تھا لیکن وہ بھی باقی ماندہ معاہدوں اور سمجھوتوں کی طرح کاغذوں کی زینت بن کے ہی رہ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details