پونچھ:ضلع پونچھ تحصیل کمپلیکس منڈی میں تحصیل دار منڈی شہزاد لطیف خان کی زیر نگرانی میں تحصیل سطح کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس منعقدہ میٹنگ میں (این کورڈ) کمیٹی کے تحصیل سطح کے ممبران موجود رہے۔ اس حوالے سے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہا کہ اس سے قبل کمیٹی کی میٹنگ ضلع سطح پر منعقد کی گئی تھی۔ جس کے بعد اب تحصیل سطح پر کمیٹی ممبران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تحصیل سطح کی کمیٹی ممبران کو مدعو کر منشیات کے خاتمہ کے لئے مخلتف گوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ منعقدہ میٹنگ کا اہم مقصد منشیات مخلاف اٹھائے جارہے اقدامات اور مزید اس سے متعلق تجاویز پر غور و خوض کرنا تھا۔ تاکہ ضلع سطح کی کمیٹی کے سامنے تحصیل منڈی میں منشیات کے خاتمہ کے لیے کیے گیے بیداری پروگراموں و منشیات مخلاف ہورہے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے تحصیل سطح کے تمام کمیٹی ممبران سے کہا کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے مزید تیزی سے اقدامات اٹھائیں اور نوجوان طبقہ کو منشیات سے دور رکھتے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی فلاح و بہبود اور ترقی کی جانب سے گامزن کرنے کے لیے انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔