سرینگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے دو روزہ دورہ پیرپنچال کے دوران حالیہ دنوں میں بفلیاز علاقہ میں پیش آئے المناک واقعہ میں زخمی ہوئے شہریوں کی سرنکوٹ کے سرکاری ہسپتال میں عیادت کی، جبکہ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف احمد نے پارٹی صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان کے ہمراہ مہلوک شہریوں کے اہل خانہ کی تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔
دنوں میں بفلیاز میں پیش آئے المناک واقعہ میں زخمی ہوئے شہریوں کی سرنکوٹ کے سرکاری ہسپتال میں عیادت کی، جبکہ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر میاں الطاف احمد نے پارٹی صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان کے ہمراہ مہلوک شہریوں کے اہل خانہ کی تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہسپتال میں زخمیوں کو بہم پہنچائے جارہے علاج و معالجہ کے بارے میں ڈاکٹر صاحبان سے جانکاری بھی حاصل کی اور زخمیوں سے بات کرتے ہوئے اس دلخراش واقعہ کی تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کی۔
انہوں نے اس موقعے پر واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہذب ملک میں ایسے واقعات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔