مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پوشن ماہ کے تحت محکمۂ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بلاک ترقیاتی کونسل چیرمین شمیم احمد گنائی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
پونچھ: پوشن ماہ کے حوالے سے پروگرام منعقد - منڈی میں پوشن ماہ
پروگرام کے دوران بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین شمیم احمد گنائی نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے چلائے جا رہے تمام پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لئے آنگن واڑی ورکروں اور سپروائزروں کو حکومت کی جانب سے کام میں لگایا گیا ہے تاکہ کہ دیہی علاقوں میں بسنے والی خواتین اور ان کے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جا سکے۔
وہیں تحصیل کمپلکس منڈی میں آنگن واڑی ورکروں، ہلپروں اور سپروائزروں کی موجودگی میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر تحصیل منڈی کی متعدد علاقوں سے آئی ہوئی سپروائزر آنگن واڑی ورکرز اور ہلپرز نے بڑھ چڑھ کر پروگرام میں حصہ لیا۔
پروگرام کے دوران بلاک ترقیاتی کونسل چیئرمین شمیم احمد گنائی نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے چلائے جا رہے تمام پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لئے آنگن واڑی ورکروں اور سپروائزروں کو سرکار کی جانب سے کام میں لگایا گیا ہے تاکہ کہ دیہی علاقوں میں بسنے والی خواتین اور ان کے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جا سکے۔ اور اس ماہ کے حوالے سے خواتین میں یہ جانکاری دی جائے کہ وہ اپنے کھیتوں میں اگائی جانے والی سبزیاں استعمال کریں ۔
پروگرام یکم ستمبر سے تیس ستمبر تک جاری رہےگا۔ اس حوالے سے سپروائزر تعظیم اختر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کرنا اور تازہ ہری سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جانا ہے۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔