انڈیا انٹرنیشنل فرینڈشپ سوسائٹی کی طرف سے یہ ایوارڈ اُن غیر معمولی بھارتی شہریوں کو دیا جاتا ہے جو تعلیم، سیاست و سوشل ورک، فائن آرٹس، انڈسٹری، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
انتظامی خدمات کی مثالی فراہمی اور اپنی اردو شاعری کے لئے مشہور محمد اعجاز اسد کو یہ ایوارڈ قومی راجدھانی نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا جائے گا جس کی تاریخ کا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
امرناتھ یاترا: عقیدت مندوں کی رسائی پر پابندی عائد کی جائے
آئی اے ایس افسر ہونے کے علاوہ محمد اعجاز اسد اردو زبان کے شاعر بھی ہیں۔ 'برف زار' ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس پر انہیں ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ان کی غزلیں 'ریختہ ڈاٹ او آر جی' پر دستیاب ہیں۔