اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: ہولی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا - اردو نیوز پونچھ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہولی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی بھی شریک ہوئے۔

holi festival celebrated in poonch
ہولی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا

By

Published : Mar 28, 2021, 2:26 PM IST

ملک بھر کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں رنگوں کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔

صبح سے ہی بچوں کی ٹولیاں رنگ لے کر گھروں سے ہولی منانے کے لیے نکلے۔ گلی محلے میں نکل گئے اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوب مستی کرتے نظر آئے۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں سناتن دھرم سبھا کمیٹی کی پونچھ کی جانب سے گیت بھون میں ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر اندرجیت اور ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کے علاوہ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

بڈگام میں 'بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو' مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اندرجیت نے ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 سے حفاظت کے لیے انتظامیہ کے ذریعے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تہوار کو منائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details