اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Restored تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال - مغل روڈ بحال

ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔ Mughal Road Restored

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال

By

Published : Oct 22, 2022, 11:50 AM IST

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ اس روڈ کو جمعرات کی صبح پیر کی گلی پر بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام نے روڈ کو بحال کرنے کے لئے مشینری کو کام پر لگا دیا تھا۔ Mughal Road Restored For Traffic

ایک ٹریفک عہدیدار نے کہا کہ مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے درماندہ گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details