پونچھ: دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (DDUGKY) جسے حکومت کی طرف سے پورے بھارت میں چلائی جانے والی حمایت اسکیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جس کے تحت ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈگری کالج منڈی میں حمایت اسکیم اور انڈین آرمی 25 آر آر کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لیے ایک کمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Himayat scheme awareness
Awareness Camp: حمایت اسکیم کے تحت ڈگری کالج منڈی میں کیمپ منعقد - دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا
اس موقع پر ڈگری کالج منڈی کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی روزگار کمانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ Camp held at degree collage mandi
![Awareness Camp: حمایت اسکیم کے تحت ڈگری کالج منڈی میں کیمپ منعقد حمایت اسکیم کے تحت ڈگری کالج منڈی میں کیمپ منعقد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15387215-792-15387215-1653532608874.jpg)
کیمپ میں جموں و کشمیر یوٹی کی حمایت اسکیم سربراہ نوشینا طارق مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل ہوئی۔ ان کے علاوہ فوج کی 25 آر آر سے جڑے آفسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈگری کالج منڈی کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی روزگار کمانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ camp held at degree collage mandi
تقریب کے دوران نوشینا طارق نے کہا کہ حمایت اسکیم کے تحت بے روزگار بچے اور بچیوں کو کورسسز کرواتے ہیں تاکہ وہ اپنا روزگار خود کما سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فوج کے ساتھ مل کر ہم اُن لوگوں کو اس اسکیم کے تحت تربیت دیتے ہیں۔ جو اپنے گھروں میں یا تو بے روزگار ہیں یا پھر نوکریوں کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بری عادتوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کو نشے جیسی بُری لت اور زہنی پریشان ہونے سے بچنے کے لیے حمایت اسکیم کے تحت روزگار کمانے موقع دیا جاتا ہے۔ جس میں 18 تا 35 سالہ کے لوگوں کو حمایت اسکیم کی طرف سے قایم کردہ سنٹرز کی کلاسوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک مختلف شعبوں کے تحت تربیت دیتے ہیں تاکہ وہ اپنا روزگار خود کما سکیں۔
یہ بھی پڑھیں :Awareness Camp In Kishtwar: کشتواڑ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے بیداری کیمپ
TAGGED:
Employment scheme in mandi