منڈی:سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل منڈی کے ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ بیلا بالہ، لورن میں محکمہ صحت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ طبی کیمپ میں بیلا بالہ سمیت نزدیکی علاقوں سے آئے درجنوں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔ طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp in Loran Poonch
دور دراز علاقہ میں طبی کیمپ کے انعقاد پر بیلا بالہ علاقہ کے باشندوں نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’موسم سرما خاص کر برفباری کے دوران لوگوں کو طبی خدمات کے لیے منڈی یا لورن علاقہ جانے پڑتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرما سے قبل ہی طبی کیمپ کے انعقاد سے لوگوں کو کافی راحت پہنچی۔ لوگوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔