اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضروری سامان نہ ملنے سے فرنٹ لائن ورکر پریشان

پونچھ: فرنٹ لائن ورکر کا الزام ہے کہ محکمہ صحت کی جانب ماسک، سینیٹائزر اور ہاتھوں پر لگانے کے لیے دستانے مہیا نہیں کیے جا رہے ہیں۔

By

Published : Jun 3, 2021, 8:07 PM IST

frontline workers
فرنٹ لائن ورکر پریشان

ضلع پونچھ کے کلائی پل کے مقام پر کورونا ٹیسٹنگ کرنے کے لیے محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔

فرنٹ لائن ورکر پریشان

اس موقع پر ملازمین نے انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے ہمیں نہ ماسک نہ سینیٹائزر اور نہ ہی ہاتھوں پر لگانے کے لئے دستانے مہیا کیے جا رہے ہیں'۔

ملازمین نے محکمہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے آج بھی ہمیں صرف پانچ ماسک مہیا کیے گئے ہیں جبکہ ہاتھوں پر لگانے کے لیے استعمال ہوئے دستانے دیے گئے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'محکمہ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ پیسے منڈی میں محکمہ صحت کو دیے گئے ہیں۔ باوجود اس کے محکمہ صحت ہماری جانوں کا دشمن بنا ہوا‌ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلح رامبن میں آشا ورکرس کا احتجاج

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ صحت کو جلد سے جلد ہدایات جاری کی جائیں تاکہ فرنٹ لائن ورکر جو اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کی حفاظت کر رہے انہیں ہی این 95 ماسک، سینیٹائزر اور ہاتھوں پر لگانے کے لیے دستانے مہیا کیے جائیں تاکہ فرنٹ لائن ورکر بھی اپنی جان اور اپنے کنبہ کی جان بچاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details