بھارت - پاکستان کی سرحد سے متصل گاؤں آجوٹ پونچھ میں آپریشن سدبھاونا کے تحت پونچھ بریگیڈ کے زیر نگرانی راجپوت بٹالین نے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی لوگوں کا چیک اپ کر انہیں دوائیاں دی گئیں۔ کیمپ سے دیگوار، کوسلیا، کھڑی کے علاوہ کئی گاؤں کے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا۔
پونچھ: فوج نے سرحدی علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا - ARMY ORGANISES MEDICAL CAMP IN POONCH
جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ پونچھ میں فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی گاؤں کے لوگوں نے پہنچ کر استفادہ حاصل کیا۔
Free medical camp organised India army near loc
اس کیمپ میں فوج کی راجپوت بٹالین کے آفیسر نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد سرحدی علاقے میں رہ رہے لوگوں کو میڈیکل مدد مہیا کرانا ہے۔
- محبوبہ مفتی کے خلاف ای ڈی کا سمن، دہلی ہائی کورٹ میں سماعت آج
- سرینگر: کروشیا آرٹ نے نظر ناصر کو الگ پہچان دی
مقامی سرپنچ سنیل کمار شرما نے بتایا کہ فوج کی جانب سے یہ بہت ہی اچھا قدم ہے، وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔