پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً مزید تین متصلمکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ Four Residential Housed Gutted in Poonch مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جنہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آتشزدگی کے سبب چار رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں کی مالیت کی اشیاء بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Nocturnal Fire incident in Poonch پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔