مینڈھر، پونچھ کے توتا گلی، منہار علاقے میں جمعرات کی صبح ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر (JK12B 4268) حادثے کا شکار ہو گئی۔ Four of a family injured in Poonch Accidentحادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعرات کی صبح قریب8 بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی میں سوار چار افراد پونچھ سے جموں کی جانب جا رہے تھے۔
Four Of A Family Injured In Poonch Accident: پونچھ حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی - سرحدی ضلع پونچھ سڑک حادثہ
سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک حادثے میں چار افراد زخمی Four of a family injured in Poonch Accidentہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ سے جموں کی جانب جا رہی گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد زخمی ہو گئے۔ Poonch Road Accident, 4 of a family Injuredزخمی ہونے والوں میں اخلاق احمد، محمد اعجاز، پروین کوثر، محمد اویس، ساکنان سلونیاں تحصیل منڈی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور سب ضلع اسپتال سرنکوٹ پہنچایا گیا جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
معالجین نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور اسپتال میں انکا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔