ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجہ میں کئی مائن بلاسٹ ہوئے ہیں۔
پونچھ: ایل او سی کے جنگلات میں آتشزدگی، کئی مائن بلاسٹ - loc mandhar
آگ کی زد میں آنے سے کئی سرسبز درخت راکھ کے ڈھیر بن گئے ہیں اور جنگلی جانور بھی رہائشی علاقوں کی جانب نکل کر آئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مینڈھر سیکٹر کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی اور آگ کئی کلو میٹر تک پھیل گئی ہے ۔ آگ کی زد میں آنے سے ادھے درجن کے قریب ما ئن بھی بلا سٹ ہو گے ہیں تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق آگ کی زد میں آنے سے کئی سرسبز درخت راکھ کے ڈھیر بن گئے ہیں اور جنگلی جانوار بھی رہائشی علاقوں کی جانب نکل کر آرہے ہیں ۔ سرحدی علاقہ میں بچھائے ہوئے مائن اور پاکستانی فائرنگ کی وجہ سے آگ کو بھجانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کیونکہ وہاں پر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔