پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا ہے Forest Fire Breaks Out Near LoC۔ یہاں مینڈھر کے دھرم شالا علاقے کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔ فی الحال آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ اس سے پہلے 18 مئی کو یہاں کے جنگلات میں زبردست آگ لگی تھی۔
سڑک کے کنارے لگی آگ پر فائر بریگیڈ کا عملہ کسی نہ کسی طرح قابو پا لیتا ہے، لیکن سڑک سے دور جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔