اردو

urdu

ETV Bharat / state

Plantation Drive In Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز - گرین انڈیا گرین مشن

محکمہ جنگلات کی جانب سے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں درخت تقسیم کیے گئے۔ وہیں پونچھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی گئی۔ Plantation Drive In Jammu And Kashmir

Plantation Drive In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز
Plantation Drive In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز

By

Published : Apr 1, 2022, 5:40 PM IST

محکمہ جنگلات کی جانب سے گریز میں درخت تقسیمTrees Distributed To Promote Plantation

Plantation Drive In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں شجر کاری کو مزید وسعت دینے کے غرض سے عوامی حلقوں میں درخت تقسیم کئے گئے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے گریز کے کنزلون علاقے میں یہ پہل کی گئی اور اس دوران لوگوں میں ہزاروں درخت تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے سب ڈسٹرکٹ سطح کے افسران موجود رہے۔ اس کے علاوہ بلاک ڈیولاپمنٹ چیئرمین کنزلون مختیار احمد بھی موجود تھے۔Kupwara Plantation Drive

عوام میں درخت تقسیم کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا تھا کہ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ محکمہ کی جانب سے اس علاقے میں مزید درخت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنی فضا کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں۔

محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم Plantation Drive held at Wadipora Handwara

Plantation Drive In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز

آزادی کا امرت مہااتسو 'گرین انڈیا گرین مشن' Green India Green Mission کے تحت محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے ودھ پورہ نطنوسہ کنڈی نرسری میں کمپاٹمنٹ 21 میں ایک میگا پلانٹ ٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ اس شجرکاری مہم میں محکمہ سوشل فارسٹری نے نئی تعمیر شدہ نرسری میں چھ ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پیڑ لگائے، ان میں ناشپاتی، سیب سمیت دیگر قسم کے پیڑ لگائے گئے۔ پروگرام میں محکمہ کے تمام ملازمین نے شرکت کرکے پلانٹس لگائے، اس کے علاوہ علاقے کے سرپنچ و پنچ اور مقامی لوگوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔اس دوران مقامی سرپنچ نے کہا کہ محکمہ سوشل فارسٹری کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نرسری کو اچھے سے ڈیولپ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محکمہ سوشل فارسٹری کے ڈی ایف او ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹر کی ہدایت پر اس نرسری کو تیار کیا گیا ہے، جس میں ہر قسم کا پلانٹ لگایا گیا ہے۔ ڈی ایف او موصوف نے کہا کہ پلانٹ سے ہی انسان کی زندگی بہتر ہے۔ پیڑ لگانا ہمارا اولین فرض ہے، اس سال محکمہ سوشل فارسٹری نے ترتوت کے زیادہ پیڑ لگائے ہیں۔ محکمہ کی یہی کوشش ہے کہ جنگلات کے ختم ہوئے سرمائے کو واپس لایا جائے۔

پونچھ کے مختلف تعلیمی اداروں میں شجرکاری Plantation Drive At Poonch Schools

Plantation Drive In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری مہم کا آغاز

ضلع پونچھ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ پرنسپل انور کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے، پروگرام میں انتظامی افسر، پنچ سرپنچ اور مشن یوتھ کے نوجوانوں نے حصہ لیا اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Plantation Drive In Thakraie Village: ٹھکرائی فاریسٹ رینج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا

اس پروگرام کے دوران اسکول کے ٹیچرز کے علاوہ طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رگھوناتھ ورما، محمد حیات شیخ، مختار احمد، رشید بانڈے، سجاد احمد، جگن دیپ سنگھ، محمد شفیع اور فردوس انجم نے شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گاؤں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ Plantation Drive In Jammu And Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details