اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against administration : سرنکوٹ میں سیلابی صورتحال سے لوگوں کا شدید نقصان - لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گئے رات طوفانی بارشوں کی وجہ سے سرنکورٹ میں لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کہ سرنکورٹ میں ڈرین سسٹم بالکل فیل ہو چکا ہے ہے کیونکہ دس سال سے یہاں میونسپل کمیٹی بنی ہوئی ہے اور دس سالوں سے آج تک ڈرین سسٹم کو ٹھیک کیوں نہیں کیا گیا۔ Protest against administration

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 2, 2022, 7:04 PM IST

پونچھ:ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا گئی۔ اس دوران لوگوں کا کافی نقصان ہوا، جس میں سینکڑوں رہائشی مکانات اور دوکانیں زیر آب ہوگئی۔ جبکہ درجنوں گاڑیاں بھى تباہ و برباد ہوگئیں۔ اس میں کئی لوگ متاثر ہوگیے ہیں۔ وہیں بیوپار منڈل سرنکوٹ کی جانب سے ضلع انتظامیہ پونچھ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ floods in surankote

مظاہرین کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سرنکورٹ میں لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 'سرنکورٹ میں ڈرین سسٹم بالکل فیل ہو چکا ہے ہے کیونکہ دس سال سے یہاں میونسپل کمیٹی بنی ہوئی ہے اور دس سالوں سے آج تک ڈرین سسٹم کو ٹھیک کیوں نہیں کیا گیا۔' Protest against administration

سرنکوٹ میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کا شدید نقصان
مظاہرین نے مزید کہا دس برسوں سے جو بھی پیسہ میونسپل کمیٹی کے پاس آیا ہے وہ کہیں صحیح جگہ پر نہیں لگایا گیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محلوں اور سرنکوٹ بازار کے اندر ڈرینیج سسٹم بہتر ہوتا تو لوگوں کا نقصان نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی دکانداروں نے بینک سے لون نکال کر دکانیں ڈالی ہوئی ہیں اور دکان کے انشورنس بھی کروا رکھے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹیم مقرر کر کے موقع ملاحظہ کیا جائے اور جس کا بھی نقصان ہوا ہے لوگوں کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کیا جائے۔یہ بھی پڑھیں : Cow Sheds Destroyed in Pir Panchal: خطہ پیر پنچال میں کئی گئو خانے تباہ، متعدد مویشی ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details