جموں: تفصیلات کے مطابق پونچھ میں پولیس او فوج نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 28ستمبر کے روز پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع میں تخریبی کارروائی انجام دینے کی خاطر کئی افراد سرگرم ہوگئے ہیں۔ssp Poonch Press conference on IED Recovery case
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے ضلع پونچھ کے کئی علاقوں میں آپریشن شروع کیا جس دوران ایک خاتون کے پاس آئی ای ڈی ہونے کے بارے میں پتہ چلا۔
اُن کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے ایک آئی ای ڈی برآمد کی جس کو بعد بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا۔پولیس آفیسر کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران خاتون نے بتایا کہ اُس سے یہ آئی ای ڈی خاوند محمد آزاد نے دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مزید انکشافات کے بعد پتہ چلا کہ قمر الدین نامی شخص نے محمد آزاد کو یہ آئی ای ڈی فراہم کی تھی۔اُن کے مطابق مزید تحقیقات کے دوران کمل الدین اور دوسرے افراد کے نام سامنے آئے۔