ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ سیاحت کی جانب سے پونچھ سے لورن نندی چھول تک ریلی کا اہتمام کیا جسے ضلع ترقیاتی کمیشنر اور ایس ایس پی نے ہر جھنڈی دیکھاکر روانہ کیا۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے لورن نندی چھول تک ریلی کا اہتمام
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ سیاحت نے پونچھ سے لورن نندی چھول تک ریلی اور ٹریکنگ کا اہتمام کیا۔ ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے لورن نندی چھول تک ریلی کا اہتمام
اس ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس ریلی کے ذریعہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شرکا سر سبز و شاداب وادی و بادلوں سے ڈھکے پہاڑوں کی قدرتی حسن و مناظر سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔
- مزید پڑھیں:وادی کشمیر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین مقام
- ترال میں سیاحتی مقامات حکومتی نظروں سے اوجھل
- زوجیلا و زیڈ موڈ سرنگوں کی تعمیر پالیمانی انتخابات سے پہلے مکمل ہوگی: نتن گڈکری
اس دوران نوجوانوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی سرہانہ کی اور بہترین انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔'