جموں : جموں وکشمیر کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج نے مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد فائرنگ کی۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ Search Operation In Balakot Sector
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فوج کی گشتی پارٹی نے سرحد کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحرکت دیکھی جس کے بعد علاقے میں پانچ منٹ تک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔Firing In Poonch Balokot
مزید پڑھیں:CRPF Reached Rajouri پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں راجوری پہنچ گئیں
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بالا کوٹ سیکٹر میں 19مدراس رجمنٹ سے وابستہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران سرحد کے نزدیک مشکوک افراد کو دیکھا گیا۔اُن کے مطابق مشتبہ افراد کو للکارنے کی خاطر فوج نے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(یو این آئی )