دونوں ایٹمی ممالک (بھارت - پاکستان) لائن آف کنٹرول پر گولہ باری میں مشغول ہیں، تازہ معاملہ سرحدی ضلع پونچھ کے کر شنا گھاٹی میں ہوا جس دوران پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف کر تے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جو اب دیا۔ تاہم گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پو لیس ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے کر شنا گھاٹی سیکٹر کے بلنوئی اور گرد نواح کے علاقوں کو نشانا بنا کر گولہ باری کی جس دوران کئی پاکستانی مارٹر شیل رہائشی علاقوں میں داغے گئے۔ ان سے کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں دہشت کا ماحول ہے۔