منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے علاقہ ہورمی ڈھکی میں ایک دُکان میں آگ کی واردات پیش آئی، جس کے نتیجہ میں لاکھوں کا سامان خاک میں تبدیل ہوگیا۔ یہ دکان ایک درزی کی تھی۔ دکان مالک عرفان احمد نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے میری دکان بند تھی اور گزری شب ہمیں صبح قریب پانچ بجے خبر موصول ہوئی کہ دکان میں آگ کی واردات پیش آئی ہے۔Fire Broke Out at Tailor Shop in Poonch
پونچھ میں درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر انہوں نے بتایا کہ آگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ہم دکان پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کر دی لیکن بدقسمتی سے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ تمام کپڑے، کپڑے سیلنے کی مشینیں اور کچھ کتابیں سب کچھ جل کر تباہ و برباد ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ بینک سے تقریبا تین لاکھ روپے قرض لیکر دُکان میں سامان ڈالا تھا جو آگ کی واردات میں خاکستر ہوچکا ہے۔ وہیں دیگر دکانداروں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے کیونکہ ابھی اس کی جانچ پڑتال کرنے کوئی یہاں نہیں پہنچا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسی کئی وارداتیں پیش آئیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی احتیاتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے قرض میں چھوٹ دی جائے اور دکان مالک کی مالی امداد کی جائے تاکہ یہ غریب شخص پھر سے دوکان ڈال کر روزی روٹی کما سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Rice Mill Gutted in Kulgam کولگام میں چاول کارخانے میں آتشزدگی