اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے عوام پریشان - منڈی

سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے کہا کہ افسوس یہاں ڈاکٹر لانے کی جدوجہد میں کئی نوجوانوں پر کیس درج ہوئے لیکن گزشتہ دو ماہ سے ڈاکٹر کو واپس منڈی سب ضلع ہسپتال سے اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ جو کہ سراسر ناانصافی اور قریب پندرہ ہزار لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

fifteen thousand population affected due to non-availability of doctor in primary health center bedar, poonch
پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

By

Published : Jul 10, 2020, 7:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے پرائمری ہیلتھ سینٹر بیدار میں تعینات ڈاکٹر کو منڈی سب ضلع ہسپتال سے منسلک کیا گیا ہے۔ جس کی اٹیچمنٹ کو لیکر بیدار بلنائی کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزکورہ ڈاکٹر کو منڈی سے واپس بیدار پرائمر ہیلتھ سینٹر میں تعینات کرنے کی مانگ کی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ کافی جدوجہد کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ لیکن گزشتہ کئی ماہ سے اس ڈاکٹر کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں اٹیچ کر دیا گیا ہے اور چار پنچایتوں کی عوام پریشانی سے دوچار ہے۔

پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن زرینہ شیخ نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا بھی لوگوں کو سامنا ہے۔ عوام بلخصوص خواتین اور بزرگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ طویل جدوجہد کے بعد یہاں ڈاکٹر تعینات کیا گیا تھا اس کو بھی کچھ ماہ سے منڈی منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔

انہوں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کو بیدار پرائمری ہلتھ سینٹر میں تعینات کریں۔

سماجی کارکن تنویر احمد تانترے نے کہا کہ افسوس یہاں ڈاکٹر لانے کی جدوجہد میں کئی نوجوانوں پر کیس درج ہوئے لیکن گزشتہ دو ماہ سے ڈاکٹر کو واپس منڈی سب ضلع ہسپتال میں اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ جو کہ سراسر ناانصافی اور قریب پندرہ ہزار لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین نے کہا کہ منڈی میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ انہوں نے کہا جوں ہی منڈی میں کوئی ڈاکٹر آتا ہے۔ تو اس کو مکمل طور پر بیدار میں پرائمری ہلتھ سینٹر میں تعینات کر دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details