اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کی ترغیب - کسانوں کی آمدن میں اضافہ

سرحدی ضلع پونچھ میں بھی وادی کشمیر کی طرح کسانوں اور باغ مالکان کو ہائی ڈینسٹی پودے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پونچھ میں کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کی ترغیب
پونچھ میں کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کی ترغیب

By

Published : May 28, 2021, 5:36 PM IST

سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ باغبانی کی ایک ٹیم نے منڈی نرسری کی دورہ کرکے باغ بانی شعبہ میں ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محکمہ ہارٹیکلچر کے عہدیداران نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ میں بھی ہائی ڈینسٹی پودوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

پونچھ میں کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کی ترغیب

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں کامیاب تجربہ کے بعد ضلع پونچھ میں بھی کسانوں کو ہائی ڈینسٹی پودے - جن میں سیب، ناشپاتی اور اخروٹ وغیرہ شامل ہیں - فراہم کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ ہارٹیکلچر کے عہدیداران نے بتایا کہ روایتی درختوں کے بر عکس ہائی ڈینسٹی پودے قلیل وقت میں پھل دینا شروع کر دیتے ہیں جس سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہونے کے علاوہ جموں و کشمیر کی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے کسانوں اور باغ مالکان سے باغات میں ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کی اپیل کی۔

تحصیل منڈی کے ہارٹیکلچر آفیسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں محکمہ کی جانب سے منڈی میں 30ہزار سے زائد ہائی ڈینسٹی پودے لگائے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details