جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اک جٹ جموں نامی تنظیم کے چیئرمین ایڈوکیٹ انکور شرما نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’سرحدی ضلع پونچھ میں گزشتہ 17 دنوں سے جاری آپریشن کے متعلق وزیر داخلہ کی خاموشی حیران کن ہے۔‘‘
’پونچھ میں جاری آپریشن پر مرکزی سرکار کی خاموشن حیران کن‘ انہوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر مرکزی سرکار کی خاموشی نئی بات نہیں، تاہم مرکزی سرکار کو پونچھ میں جاری آپریشن کی تفصیلات منظر عام پر لانی چاہئے۔‘‘
شرما نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران بھی پونچھ آپریشن سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’مرکزی حکومت نے فوجی کمانڈرز کو بھی اس معاملے میں بیان دینے سے منع کیا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:خطہ پیر پنچال کا طویل انکاﺅنٹر جاری، جموں پونچھ شاہراہ 14دنوں سے بند
قابل ذکر ہے کہ صوبہ جموں کے سرحدی خطہ پیر پنچال کے ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ایک طویل ترین انکاؤنٹر مسلسل جاری ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔