اردو

urdu

ETV Bharat / state

تحصیل منڈی میں کورونا کرفیو کا اثر، دوکانیں اور کاروباری ادارے مکمل بند - منڈی میں کورونا کرفیو کا اثر

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں کورونا کرفیو کی وجہ سے تمام تر دوکانیں و کاروباری ادارے بند رہے، نائب تحصیلدار محمد تویب نے کہا کہ انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق منڈی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے صرف صبح 7 بجے سے 11 بجے تک اشیاء ضروریہ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

effect of the corona curfew in the tehsil mandi
تحصیل منڈی میں کورونا کرفیو کا اثر

By

Published : May 11, 2021, 7:34 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر یوٹی انتظامیہ کی جانب سے 17 مئی تک مکمل طور پر کورونا کرفیو نافذ رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

تحصیل منڈی میں کورونا کرفیو کا اثر

وہیں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی کورونا کرفیو کا اثر دیکھنے کو ملا، جس میں تمام تر دوکانیں و کاروباری دارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی غائب رہی۔ اس دوران نائب تحصیلدار محمد تویب نے کہا کہ انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق منڈی میں بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے لیکن صبح 7 بجے سے 11 بجے تک سبزی وغیرہ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ محکمہ پولیس کی جانب سے ناکہ لگا کر آنے جانے والے لوگوں سے پوچھ تاچھ کرکے چھوڑا جارہا ہے۔ ان کے ہمراہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی جگہ جگہ تعینات کرکے لوگوں کے نمونے بھی لیے جارہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نہ ہو۔

وہیں دوسری جانب ضلع پونچھ کے چندک میں سبزی کی دوکانیں، پلائی ووڈ کی دکانیں کھلی رہی، ایک طرف پولیس کا ناکہ دوسری جانب یہ دوکانیں کھلی رہیں، جبکہ صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، باوجود اس کے کچھ دوکانیں کھلی رہی جو کہ کہیں نہ کہیں دوکاندار انتظامیہ کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details