اردو

urdu

By

Published : May 18, 2023, 12:16 PM IST

ETV Bharat / state

Shortage of Staff in Govt Middle School پونچھ کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں عملہ کی قلت، والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلنائی نام کے گاؤں میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں اساتذہ کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار
والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار

والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار

پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز اور پسماندہ علاقہ پنچائیت بلنائی کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں اساتذہ کی کمی اور خستہ حال عمارت عوام اور بالخصوص طلبہ کے لیے پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہے، جس کے تئیں مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس موقعے پر والدین نے اسکول کے خستہ حال نظام کو دیکھتے ہوئے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا ہی بند کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 1979 میں یہ سکول کھلا تھا تب سے لیکر یہاں اساتذہ کی قلت رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے۔
وہیں اس حوالے سے سماجی کارکن بشیر احمد و مقامی باشندہ عبدالمجید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین ہزار کی آبادی پر مشتمل پنچائیت بلنائی میں صرف ایک گورنمنٹ مڈل اسکول ہے۔ جس میں تقریباً ڈھائی سو بچے زیر تعلیم ہیں اور اس سکول میں چار اساتذہ تعینات ہیں، جن میں سے دو اساتذہ کو BLO کی ڈیوٹی کے لیے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بچوں کو دو اساتذہ کس طرح پڑھا پائیں گے دو اساتذہ کے لیے ڈھائی سو بچوں کو تعلیم دینا ناممکن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکول میں جب بچوں کو ضحیح انداز سے تعلیم ہی نہیں مل پارہی تو ایسے میں بچوں کو اسکول بھیج کر کیا فائدہ ہے۔ اسکول میں عملہ کی قلت اور دیگر سہولیات کے فقدان کو دیکھتے ہوے لوگوں نے اپنے بچوں کو سکول جانے سے روک لیا ہے۔ یاد رہے ایک جانب جہاں سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کو بڑھانے کے لئے ان رولمنٹ مہم کے تحت ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ وہیں دوسری جانب سرکاری اسکولز میں عملہ کی کمی اور عمارتوں کی خستہ حالی و دیگر لوازمات کی قلتوں کی بھر مار نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Dilapidated School Building in Redwani: خستہ حال اسکولی عمارت طلبہ کے لیے درد سر
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے گورنمنٹ مڈل سکول بلنائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کو ہدایات جاری کریں۔تاکہ اس اسکول میں عملہ کی قلت کو دور کیا جاسکے۔ اور جب تک سکول کا نظام بہتر نہیں ہوتا مقامی لوگ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details