اردو

urdu

ETV Bharat / state

DPAP Press Conference ڈی پی اے پی کے پیرپنچال جنرل سیکرٹری کی جانب سے پریس کانفرنس - ڈی اے پی اے جنرل سکریٹری پیر پنچال پریس کانفرنس

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے پیرپنچال جنرل سیکرٹری فاروق احمد خان نے منڈی علاقہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے لیے محنت و لگن سے کام کرے گے تاکہ پارٹی مضبوط ہوکر آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔

Etv BharatDPAP general-secretary-pir-panchal- farooq ahmad held-press-conference
ڈی پی اے پی کے پیرپنچال جنرل سیکرٹری کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

By

Published : May 6, 2023, 10:01 PM IST

ڈی پی اے پی کے پیرپنچال جنرل سیکرٹری کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام

منڈی( پونچھ): جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سینیئر لیڈر فاروق احمد خان کی جانب سے منڈی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پریس کانفرنس فاروق احمد خان نے ڈی اے پی اے کی جانب سے خطہ پیر پنچال کا جنرل سیکرٹری منتخب کئے جانے پر بلائئی تھی۔ پریس کانفرنس میں فارق احمد نے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے قائد غلام نبی آزاد کے ساتھ ساتھ پارٹی کے زونل صدر زاہد شہراز ملک، اشوک شرما، عمران ظفر، ریاض بشیر ناز و دیگر پارٹی کے اعلی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انہیں اس قابل سمجھا اور انہیں ذمہ داری دی جس کو وہ بخوبی انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں جنرل سیکرٹری منتخب کرنے سے وہ خطہ پیر پنچال کی عوام کے لیے کام کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی دن بدن ترقی کی جانب رواں دواں ہے اور آئندہ بھی اس پارٹی کے بنیادی رکن ہونے کی حثیت سے پارٹی کی مضبوطی کے لئے دلی لگن اور محنت سے ہر کوئی ورکر کام کرے گا۔

مزید پڑھیں:PDP Press Conference In Mandi پی ڈی پی نے اپنی پارٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی

پریس کانفرنس کے دوران نے انہوں نے گزشتہ دنوں ضلع پونچھ کے بھمبر گلی کے مقام پر عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس کے علاوہ گزشتہ روز راجوری میں ہوئے انکاؤنٹر کے دوران‌ مزید پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد عسکریت پسندی کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details