اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہسپتال میں بھیانک آتشزدگی - کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ضلعی ہسپتال میں اچانک آتشزدگی کی واردات سے میڈیکل اسٹور چل کر خاک ہوگیا۔

ہسپتال میں بھیانک آتشزدگی

By

Published : Apr 2, 2019, 2:38 PM IST

اطلاع کے مطابق ہسپتال کے صفائی ملازمین نے کوڑے میں آگ لگائی تھی جس کی وجہ سے میڈیسین اسٹور کے ٹِن شیڈ میں جنریٹر سمیت آگ لگ گئی۔

ہسپتال میں بھیانک آتشزدگی

آگ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے مریضوں میں کھلبلی مچ گئی اور مریض خوف کی وجہ سے ہسپتال سے بھاگنے لگے۔

مقامی لوگوں اور ہسپتال عملہ نے مل کر آگ بجھانے کوشیش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے، لیکن جب تک فائر بریگیڈیئر کی گاڑیاں کچھ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچیں تب تک لاکھوں روپے کی مالیتکا نقصان ہوچکا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details