ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے جب تحصیل کمپلیکس منڈی میں دس بجنے کے بعد بھی تحصیلدار اور نائب تحصیلدار منڈی میں نہیں تھے، انتظار کرنے کے بعد بھی جب وہاں کوئی نہیں آیا تو ضلع ترقیاتی کمشنر نے ساڑھے گیارہ بجے تالا کھولا ۔ انہوں نے تمام غیر حاضر ملازمین اور آفیسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا اندیہ دیا ۔
اس کے علاوہ سب ضلع ہسپتال منڈی میں عملہ کے چند ایک ملازمین کے علاوہ تمام کو غیر حاضر پایا اور اس موقع پر انہوں نے تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ہیلتھ سنٹروں کا بھی اچانک معائنہ کیا اور تمام غیر حاضر ملازمین اور افیسران کاریکارڈ ضبط کیا گیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر تحصیل کمپلکس منڈی کو لگایا تالا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات مل رہی تھی جس کے نتیجہ میں منڈی کا اچانک دورہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اور افیسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاے گی اور آفیسران کو معطل بھی کیا جائے گا اور کچھ ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی جائیں گی۔