جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے تھانہ پولیس لورن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا ،اس موقع پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ پہونچے ،ان کے ہمراہ آئی جی پی مکیش سنگھ سمیت متعدد عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر چوہدری ریاض ناز نے پولیس افسران کی کاموں کی ستائش کی،انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں فائیر سروس کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔DGP Dilbag Singh inaugurating newly constructed Police Station at Loran
اس دوران ڈی جی پی جموں وکشمیر دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر ہے۔ ہم امید کررہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے حالات کو اور بہتر بنایا جاسکے۔ اب ہڑتالوں، پتھربازوں اور جموں و کشمیر میں امن ومان کو خراب کرنے والوں کا وقت گزر گیا ہے۔ اب ہمارے نوجوانوں اچھے سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اچھے اچھے عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے ملک میں امن ومان کی صورت حال بنائے رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر تمام تر مدعوں پر بھی پوری طرح تعاون کا یقین دلایا ہے۔
Newly Constructed Police Station at Loran ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے لوران میں نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا - ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کیا افتتای
ڈی جی پی جموں وکشمیر دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر ہے۔ ہم امید کررہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے حالات کو اور بہتر بنایا جاسکے۔ اب ہڑتالوں، پتھربازوں اور جموں و کشمیر میں امن ومان کو خراب کرنے والوں کا وقت گزر گیا ہے۔
پولیس اسٹیشن کا افتتاح
اس موقع پر مقامی سرپنچوں پنچوں کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ریاض ناز، بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم اختر، سرپنچ کامران بشیر، سرپنچ حاجی محمد اکرم سرپنچ اعجاز احمد وغیرہ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں پہلے خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح