جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں کل پولیس اور تحصیل انتظامیہ نے بڑی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 6000 جرمانہ بھی وصول کیا۔ پھر بھی عوام و دیگر ملازمین پر کوئی اثر نہیں لگتا ہے۔ کئی لوگ ابھی بھی بغیر ماسک کے بازاروں، بنک، بس اڈا و دیگر عوامی مقامات پر گھوم رہے ہیں۔
ہندوستان بھر میں لاکھوں افراد کورونا وبا سے متاثر ہیں اور دن بدن اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ انتظامیہ ہی نہیں بلکہ تمام لوگوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تمام کے تمام اس وبائی مرض سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں، تاکہ اس وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جائے۔
انتظامیہ کی چوکسی کے باوجود عوام بے خوف یہ بھی پڑھیں:
بابا صدیق شاہؒ کے عُرس پر کورونا وائرس اثر انداز
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کوئی ماسک پہنے اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھے، لیکن عام لوگ تو دور کی بات سرکاری ملازم بھی سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
لوگ آپنے پاس ماسک رکھ کر بھی پہنتے نہیں ہیں، جس کو لیکر نائیب تحصیلدار منڈی آذاد احمد چوہدری نے کہا 'انتظامیہ کی جانب سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور جو بھی بغیر ماسک کے پایا گیا اس کو دوسو روپیہ جرمانہ ہوگا'۔
انہوں نے مذید کہا کہ 'اس سے قبل کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک دن میں چھ ہزار کا جرمانہ کیا گیا اور آئیندہ کی کاروائی اس سے کئی گناہ زیادہ سخت ہوگی۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سختی اور ساتھ پابندی کے ساتھ ماسک پہنیں۔ ان میں چاہے کوئی پولیس نوجوان ہو چاہے کوئی سرکاری ملازم۔ قانون سب کے لئے ایک ہی ہے۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو بخشانہیں جائے گا۔ سماجی دوری رکھیں، تاکہ اس وباء سے چھٹکارہ مل سکے'۔