جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں 4G انٹرنیٹ خدمات فراہم نہ کئے جانے کے باعث طلبہ، والدین، اساتذہ، تاجر برادری و دیگر محکمہ جات کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندہ عبدالقدوس خان نے کہا کہ اس کے باعث ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرتا پڑ رہا ہے۔ تمام قسم کے آن لائن کے کاموں میں ہمیں زیادہ وقت لگانا پڑتا ہے۔
پونچھ: 4 جی خدمات بحال کرنے کا مطالبہ - پونچھ کی خبریں
حکومت و انتظامیہ کی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست آن لائن دینا ہوتا ہے، جس میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
ایک دوسرے مقامی باشندہ تصدق حسین نے کہا کہ دنیا 5 کی جانب گامزن ہونے والی ہے لیکن ہمیں 4 جی کی نصیب نہیں ہو پا رہا ہے۔ 2 جی کے سہارے اسپیڈ نہیں ہوتی اور کام کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ مطالعہ کرنے کے دوران بھی کافی دشواری پیش آتی ہے۔
واضح ہو کہ پورے ملک سمیت جموں و کشمیر میں مختلف کاموں کو آن لائن ہی کرنا ہوتا ہے، جسمیں راشن کارڈ بنوانا، آن لائین کلاسیں، آدھار کارڈ بنوانا یا اس میں ترمیم، آن لائین اسکالرشپ کا درخواست دینا، ہیلتھ کارڈ بنوانے سمیت مختلف کاموں کو آن لائن ہی کرانا ہوتا ہے۔ یہ تمام کام 2 جی سے بہت سست رفتاری سے ہوتے ہیں یا ہو ہی نہیں پاتے ہیں۔
کمپیوٹر اور لیپٹاپ فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اسپیڈ نہیں ہونے سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ ہم خود بھی کوئی کام نہیں کر پاتے ہیں اور اسپیڈ نہیں ہونے کے باعث کوئی اسے خریدنا نہیں چاہتا ہے، جس سے ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہےکہ وہ 4 جی انٹرنیٹ کو بحال کرائیں تاکہ انہیں اپنا کام کرنے میں سہولت ملے۔