مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں تعینات کئے گئے نئے ضلع ترقیاتی کمشنر اندر جیت نے بدھ کے روز پونچھ مارکیٹ کا دورہ کیا۔
پونچھ: ضلع ترقیاتی کمشنر نے مارکیٹ کا دورہ کیا اس دوران ڈاکٹر ونود کمار (ایس ایس پی پونچھ) سمیت متعدد افسران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ خصوصی طور پر موجود رہے۔
دورہ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اندر جیت نے مقامی دکانداروں اور تاجروں سے بات چیت کی۔
وہیں، تاجروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیں شہر کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: مغوی سی آر پی ایف کمانڈو کے افراد خاندان کا جموں میں احتجاجی مظاہرہ
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ پونچھ ضلع کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔