صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے یومہ جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا 'مرکزی پروگرام اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحصیل سطح پر بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے'۔
انہوں نےکہا 'کورونا وائرس کے تعلق سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جائے'۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی کے تقریب کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرائی جائیں۔