ضلع پونچھ میں گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع کے مختلف تھانوں میں چوری اور گمشدہ موبائل فونز کی رپورٹس درج کی جارہی تھیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف مقامات سے پچاس کے قریب موبائل فون ٹریس کرکے برآمد کیے بعد میں ان موفائل فون کو ان مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں منگل کی صبح پونچھ پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے بتایا کہ پونچھ پولیس کے پاس موبائل فون گم ہونے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی آپریشن منش شرما کی میں سائبر سیل پولیس ٹیم تشکیل دے کر یاس ایچ او پونچھ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے چوری شدہ موبائل کے فون لوکیشن ٹریس کرکے انہیں برآمد کیا گیا بعد میں ان فون کو اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔'