اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے سبب مشہور درگاہ بند - coronavirus:

پونچھ: کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور کا اثر ہر طرف دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کورونا وائرس: مشہور درگاہ لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل طور پر بند
کورونا وائرس: مشہور درگاہ لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل طور پر بند

By

Published : Apr 1, 2020, 11:14 AM IST

سرحدی علاقے مینڈھر کے سخی میدان میں مشہور درگاہ پیر بابا چھوٹے شاہ بادشاہ پر جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے تھیں۔ لیکن کو رنا وائرس کی وبا اور مکمل لاک ڈاون کی وجہ سے ویران نظر آ رہی ہے ۔

واضع رہے کہ ہر مذاہب کے لوگ ، ہندو مسلم ، سکھ جو کہ جموں کے مختلف اضلاع سے آتے تھے لیکن آج کل کوئی بھی نظر نہیں آرہا ہے جبکہ لوگوں کا ہجوم رہتا تھا ، لیکن آج یہ مکمل طور پر بند ہے۔

جو لوگ اس درگاہ کو مانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یہاں دور دور تک کوئی نہیں دیکھا جاتا ہے۔

جب ای تی وی بھارت نے وہاں موجود شخص سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ''کورنا وائرس کی وجہ سے تباہی ہو رہی ہے ، اور اسی وجہ سے پوری دنیا کورونا جیسی اس وبا کا شکار ہے ، ہزاروں لوگ یہاں آکر دعا مانگتے تھے اور آج تک کوئی بھی یہاں سے خالی نہیں لوٹا ہے اور ہم ابھی بھی پیر بابا چھوٹی شاہ سے دعا مانگ رہے ہیں کہ ہر ایک کو اس وبا سے نجات مل جائے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details