اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیشنل سکالر پورٹل اسکیم کے حوالے سے جانکاری پروگرام - ایجوکیشن منڈی

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے حکم نامے کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکالر شپ اسکیم کی جانکاری کو لیکر پروگرام شروع کئے ہیں۔ جس میں ہر تعلیمی زون میں ٹیمیں تجویز کرکے مختلف گاوں میں اساتذہ کو جانکاری دی جارہی ہے۔

conducted information program regarding national scholar portal scheme
نیشنل سکالر پورٹل اسکیم کے حوالے سے جانکاری پروگرام منعقد

By

Published : Sep 16, 2020, 9:54 PM IST

اسی سلسلہ میں ایجوکیشن منڈی کے زیر اہتمام زونل ایجوکیشن آفس منڈی کی ٹیم نے اڑائی تعلیمی کمپلکس اڑائی ملکاں کے زیر اہتمام مڈل سکول حویلی میں پہونچ کر جانکاری دی۔

نیشنل سکالر پورٹل اسکیم کے حوالے سے جانکاری پروگرام منعقد

جہاں ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اڑائی ملکاں محمد خورشید صابری کی صدارت میں ٹیم نے نیشنل سکالر شیپ پورٹل کے بارے میں مفصل جانکاری دیتے ہوئے اساتذہ پر زور دیاکہ وہ جلد ازجلد بچوں کے ادھار لنک بچوں کے سولہ ہنسہ کے بنک اکاؤنٹ کیٹیگریز کے طور پر فہرستیں تیار کریں۔اور والدین سے ضروی کاغذات کے بارے میں رجوع کریں ۔

جن میں بچے کا ادھار کارڈ بنک پاس بک فوٹو مارک شیٹ انکم سرٹیفکیٹ رہائشی ثبوت ضروری ہیں۔ اس دوران اڑائی اور راجپورہ کمپلکس کے زیر اہتمام تمام اسکولوں سے اساتذہ نے شرکت کی۔

اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے اس سکالر شپ پورٹل کے اغراض مقاصد پر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول اڑائی ملکاں محمد خورشید صابری نے روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی اس اسکیم کو بروقت پورا کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details