اردو

urdu

ETV Bharat / state

Derogatory Remarks Against Prophet: منڈی میں بند کال کا بھرپور اثر، تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ - Demand for arrest of Nupur Sharma

حضور پاک رسول ﷺ کی شان میں بی جے پی کارکنان کی جانب سے کہے گئے نازیبا الفاظ کو لیکر پورے ملک اور بیرون ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اسی سلسلہ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی بند کال کا اعلان کیا گیا تھا۔ Protest in India over derogatory remarks against prophet

منڈی میں بند کال کا بھرپور اثر، تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ
منڈی میں بند کال کا بھرپور اثر، تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

By

Published : Jun 12, 2022, 11:34 AM IST

پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی جانب سے گزشتہ روز بند کال کا اعلان کیا گیا تھا۔ جہاں پورے خطہ پیر پنچال کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی بند کال کا بھرپور اثر دیکھنے کو ملا۔ اس دوران تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہی اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند رہی۔ صبح سے ہی موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کافی کم کی کردی گئی تھی۔ completely shutdown in mandi tehsil

منڈی میں بند کال کا بھرپور اثر، تمام تر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

واضح رہے ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران نپور شرما کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے گئے جس کو لیکر لوگوں میں شدید طور پر غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں تحصیل منڈی میں جماعت رضائے مصطفٰی منڈی اور تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے سخت الفاظوں میں اس معاملہ کی مذمت کرتے ہوئے پرامن احتجاج بھی درج کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Protest In Jammu: اہانتِ رسول کے خلاف جموں میں احتجاج

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 'مسلمان ہر بات برداشت کرسکتا ہے لیکن رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے سرکار سے یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جن شرپسندوں نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا حکومت پر بھروسہ قائم اور دائم رہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details