جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے چھیلہ ڈاھنگری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون زرینہ بی تقریبا چاہ ماہ قبل نادانستہ طور پر سرحد پار کر کے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئی تھی۔
چھیلہ ڈاھنگری سے تعلق رکھنے والی زرینہ بی اہل خانہ نے خآتون کو تلاش کرنے کی مکمل کوشش کی تاہم خاتون کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ جس کے بعد انھوں نے تھانہ پولیس منڈی اور تھانہ چوکی ساوجیاں میں ایک رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی، لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ لیکن پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ایک ویڈیو کے ذریعہ سے یہ خبر موصول ہوئی کہ گمشدہ زرینہ بی پاکستان میں ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوئی اور پاکستانی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرکے زرینہ بی کو چکاں داباغ کے راستہ گھر تک سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پہنچا گیا۔
زرینہ بی کا کہنا ہے کہ سرحد پار کرنے کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ تین چار دنوں تک جنگل میں ہی بھٹکتی رہی جس دوران کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن جب وہ پی او کے میں پاکستان آرمی کے قبضے میں گئیں تو آرمی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی گئیں ۔
خاتون کے اہلخانہ نے دونوں جانب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، بالخصوص ضلع انتظامیہ پونچھ کا جنہوں نے اس کو گھر تک پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔