مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے عام لوگوں سے ملاقات کی اور مرکزی حکومت کی طرف سے ضلع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری لی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں کئی سرکاری عمارتوں کا افتتاح کیا۔
پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ جموں و کشمیر کی ترقی پر ہے، اس کے لیے انہوں نے مرکزی حکومت کے وزراء کو دورہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔