بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی کی گولہ باری میں شاہ پور کی ایک مسجد کو نشانہ پہنچا ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 'پاکستان کی جانب سے اس وقت گولہ باری ہوئی جب مسجد میں مقامی لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔اس حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ دو افراد زخمی ہو گئے۔'
حملے کے بعد سے لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے آج دوپہر سے ہی ضلع میں لائن آف کنٹرول پر رہائشی علاقوں اور بھارتی فوج کی چوکیوں پر گولہ باری جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت بھی اس حملے کا جواب دے رہا ہے۔