اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

By

Published : Feb 2, 2021, 7:14 PM IST

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے منگل کے روز قریب پونے تین بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا کسی اشتعال کے شدید گولہ باری شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے قصبہ، کرنی اور مینڈھر سیکٹرز میں بھی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کردی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوجی جوانوں نے ان حملوں کا موثر جواب دیا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر سال 2020 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از پانچ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے مابین سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود بھی طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے سرحد کے آر پار بستیوں کے لوگوں کا جینا مشکل ہوکر رہ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details