اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

اس سے قبل پاکستان نے پانچ نومبر کو لائن آف کنٹرول کے قریب موجود شاہ پور، کیرنی اور قصبہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
پونچھ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

By

Published : Nov 7, 2020, 9:18 AM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب منکوٹ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی رات کے 2.30 بجے پیش آئی۔

آرمی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج بھی پاکستانی فائرنگ کا جواب دے رہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پانچ نومبر کو لائن آف کنٹرول کے قریب موجود شاہ پور، کیرنی اور قصبہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی گولہ باری کے تبادلے سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details