پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری شروع کر دی ہے، جس کا بھارتی فوج بھی معقول جواب دے رہی ہے۔
منکوٹ سیکٹر پر گولہ باری
پاکستانی افواج لگاتار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہے۔ فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے پاس رہنے والی عوام دہشت میں ہے۔
فائرنگ اور گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فوجی ترجمان جموں نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے شام 7 بجے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے بلا اشتعال گولہ باری کی جس دورن پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاوں سمیت مارٹر شیلنگ بھی شروع کردی ہے جس کا بھارتی فوج بھی جواب دے رہی ہے۔
پاکستانی فوج لگاتار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہے۔ فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے پاس رہنے والی عوام میں دہشت ہے۔