اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دگوار اور مالٹی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی شام بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور مارٹر گولوں کا تبادلہ ہوا۔

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری
پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری

By

Published : Sep 9, 2020, 7:38 PM IST

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے دگوار اور مالٹی سیکٹروں میں ایل او سی پر بدھ کی شام قریب ساڑھے پانچ بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور مارٹر شیلنگ شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھرپور اور موثر جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی گولہ باری کے تبادلے سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا دو بھر ہو کے رہ گیا ہے۔

جواہر ٹنل قاضی گنڈ میں ٹرک سے ہتھیار بر آمد، 2 گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details